May 2, 2024

قرآن کریم > النمل >sorah 27 ayat 47

قَالُوا اطَّيَّرْنَا بِكَ وَبِمَن مَّعَكَ قَالَ طَائِرُكُمْ عِندَ اللَّهِ بَلْ أَنتُمْ قَوْمٌ تُفْتَنُونَ

اُنہوں نے کہا : ’’ہم نے تو تم سے اور تمہارے ساتھیوں سے برا شگون لیا ہے۔‘‘ صالح نے کہا : ’’ تمہارا شگون تو اﷲ کے قبضے میں ہے، البتہ تم لوگوں کی آزمائش ہورہی ہے۔‘‘

آیت ۴۷   قَالُوا اطَّیَّرْنَا بِکَ وَبِمَنْ مَّعَکَ: ’’انہوں نے کہا کہ ہم منحوس سمجھتے ہیں تم کو اور تمہارے ساتھیوں کو۔‘‘

      ہمیں خدشہ ہے کہ آپ لوگوں کی نحوست کی وجہ سے ہم کسی آفت میں گرفتار نہ ہو جائیں۔

      قَالَ طٰٓئِرُکُمْ عِنْدَ اللّٰہِ بَلْ اَنْتُمْ قَوْمٌ تُفْتَنُوْنَ: ’’اُس نے کہا کہ تمہاری نحوست کا معاملہ اللہ کے اختیار میں ہے، بلکہ تم ایسے لوگ ہو جو آزمائے جا رہے ہو۔‘‘

UP
X
<>