May 2, 2024

قرآن کریم > النمل >sorah 27 ayat 46

قَالَ يَا قَوْمِ لِمَ تَسْتَعْجِلُونَ بِالسَّيِّئَةِ قَبْلَ الْحَسَنَةِ لَوْلا تَسْتَغْفِرُونَ اللَّهَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ

صالح نے کہا : ’’ میری قوم کے لوگو ! اچھائی سے پہلے برائی کو کیوں جلدی مانگتے ہو۔ تم اﷲ سے معافی کیوں نہیں مانگتے تاکہ تم پر رحم فرمایا جائے؟‘‘

آیت ۴۶   قَالَ یٰقَوْمِ لِمَ تَسْتَعْجِلُوْنَ بِالسَّیِّئَۃِ قَبْلَ الْحَسَنَۃِ: ’’اُس ؑ نے کہا: اے میری قوم کے لوگو! تم کیوں جلدی مچاتے ہو ُبرائی کے لیے، بھلائی سے پہلے؟‘‘

      تم لوگ اللہ سے خیر مانگنے کے بجائے عذاب مانگنے میں کیوں جلدی مچا رہے ہو؟ سورۃ الاعراف میں ان کا یہ قول نقل ہو چکا ہے : (یٰصٰلِحُ ائْتِنَا بِمَا تَعِدُنَـآ اِنْ کُنْتَ مِنَ الْمُرْسَلِیْنَ) ’’ اے صالح! لے آؤ ہم پر وہ عذاب جس کی تم ہمیں دھمکی دے رہے ہو اگر تم واقعی رسولوں میں سے ہو! ‘‘

      لَوْلَا تَسْتَغْفِرُوْنَ اللّٰہَ لَعَلَّکُمْ تُرْحَمُوْنَ: ’’تم لوگ اللہ سے مغفرت کیوں نہیں مانگتے، تاکہ تم پر رحم کیا جائے!‘‘

UP
X
<>