May 5, 2024

قرآن کریم > النمل >sorah 27 ayat 64

أَمَّن يَبْدَأُ الْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيدُهُ وَمَن يَرْزُقُكُم مِّنَ السَّمَاء وَالأَرْضِ أَإِلَهٌ مَّعَ اللَّهِ قُلْ هَاتُوا بُرْهَانَكُمْ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ

بھلا وہ کون ہے جس نے ساری مخلوق کو پہلی بار پیدا کیا، پھر وہ اُس کو دوبارہ پیدا کرے گا، اور جو تمہیں آسمان اورزمین سے رزق فراہم کرتا ہے؟ کیا (پھر بھی تم کہتے ہو کہ) اﷲ کے ساتھ کوئی اور خدا ہے؟ کہو : ’’ لاؤ اپنی کوئی دلیل، اگر تم سچے ہو

آیت ۶۴   اَمَّنْ یَّبْدَؤُا الْخَلْقَ ثُمَّ یُعِیْدُہٗ وَمَنْ یَّرْزُقُکُمْ مِّنَ السَّمَآءِ وَالْاَرْضِ: ’’بھلا کون ہے جو ابتدا میں پیدا کرتا ہے مخلوق کو، پھر اس کا اعادہ کرتاہے ؟اور کون ہے جو تم لوگوں کو رزق دتیا ہے آسمانوں اور زمین سے؟‘‘

      ءَاِلٰہٌ مَّعَ اللّٰہِ قُلْ ہَاتُوْا بُرْہَانَکُمْ اِنْ کُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ: ’’کیا کوئی اور معبود بھی ہے اللہ کے ساتھ؟ آپؐ کہیے کہ لاؤ اپنی دلیل، اگر تم سچے ہو؟‘‘

UP
X
<>