May 5, 2024

قرآن کریم > النمل >sorah 27 ayat 65

قُل لاَّ يَعْلَمُ مَن فِي السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ الْغَيْبَ إِلاَّ اللَّهُ وَمَا يَشْعُرُونَ أَيَّانَ يُبْعَثُونَ

کہہ دو کہ : ’’ اﷲ کے سوا آسمانوں اور زمین میں کسی کوبھی غیب کا علم نہیں ہے، اور لوگوں کو یہ بھی پتہ نہیں ہے کہ اُنہیں کب دوبارہ زندہ کیا جائے گا۔‘‘

آیت ۶۵   قُلْ لَّا یَعْلَمُ مَنْ فِی السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ الْغَیْبَ اِلَّا اللّٰہُ: ’’آپؐ کہہ دیجیے کہ جو کوئی بھی آسمانوں اور زمین میں ہیں، کسی کو بھی غیب کا علم نہیں سوائے اللہ کے۔‘‘

      وَمَا یَشْعُرُوْنَ اَیَّانَ یُـبْعَثُوْنَ: ’’ اور انہیں تو یہ بھی نہیں معلوم کہ انہیں کب اٹھایا جائے گا۔‘‘

      یعنی وہ لوگ جو فوت ہو چکے ہیں، چاہے وہ اولیاء اللہ ہوں یا کوئی اور، اس دنیا سے جانے کے بعد وہ عالم برزخ میں ہیں اور وہاں انہیں کچھ معلوم نہیں کہ انہیں کب دوبارہ زندہ کر کے اٹھایا جائے گا۔

UP
X
<>