May 18, 2024

قرآن کریم > النمل >sorah 27 ayat 71

وَيَقُولُونَ مَتَى هَذَا الْوَعْدُ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ

یہ (تم سے) یوں کہتے ہیں کہ : ’’ یہ وعدہ کب پورا ہوگا، اگر تم سچے ہو؟‘‘

آیت ۷۱   وَیَقُوْلُوْنَ مَتٰی ہٰذَا الْوَعْدُ اِنْ کُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ: ’’اور وہ کہتے ہیں کہ یہ وعدہ کب پورا ہو گا، اگر آپ سچے ہیں ؟‘‘

      یعنی آپ ہمیں مسلسل دھمکیاں دیے جا رہے ہیں کہ اگر ہم آپ کی اطاعت نہیں کریں گے تو ہم پر عذاب آجائے گا۔ چنانچہ اگر آپ اپنے اس دعوے میں سچے ہیں تو ذرا یہ بھی بتا دیں کہ وہ عذاب کب آئے گا؟

UP
X
<>