May 8, 2024

قرآن کریم > العنكبوت >sorah 29 ayat 50

وَقَالُوا لَوْلا أُنزِلَ عَلَيْهِ آيَاتٌ مِّن رَّبِّهِ قُلْ إِنَّمَا الآيَاتُ عِندَ اللَّهِ وَإِنَّمَا أَنَا نَذِيرٌ مُّبِينٌ

اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ : ’’ ان (پیغمبر ﷺ) پر ان کے پروردگار کی طرف سے نشانیاں کیوں نہیں اُتاری گئیں؟‘‘ (اے پیغمبر ! ان سے) کہہ دو کہ : ’’ نشانیاں صرف اﷲ کے پاس ہیں ، اور میں تو ایک واضح طور پر خبر دار کرنے والا ہوں ۔‘‘

آیت ۵۰   وَقَالُوْا لَوْلَآ اُنْزِلَ عَلَیْہِ اٰیٰتٌ مِّنْ رَّبِّہٖ: ’’اور وہ کہتے ہیں کہ کیوں نہیں نازل کی گئیں ان پر نشانیاں ان کے رب کی طرف سے؟‘‘

      مشرکین مکہ آئے دن یہ مطالبہ دہراتے رہتے تھے کہ اگر آپؐ نبی ہیں تو آپؐ کو معجزات کیوں نہیں دیے گئے؟ یہی وجہ ہے کہ قرآن میں بھی ان کا یہ مطالبہ تکرار کے ساتھ بیان ہوا ہے۔

      قُلْ اِنَّمَا الْاٰیٰتُ عِنْدَ اللّٰہِ: ’’آپؐ کہیے کہ نشانیاں (نازل کرنے کے اختیارات) تو اللہ ہی کے پاس ہیں ۔‘‘

      وَاِنَّمَآ اَنَا نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌ: ’’اور میں تو صرف واضح طور پر خبردار کرنے والا ہوں ۔‘‘ 

UP
X
<>