May 5, 2024

قرآن کریم > آل عمران >surah 3 ayat 11

 كَدَأْبِ آلِ فِرْعَوْنَ وَالَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ كَذَّبُواْ بِآيَاتِنَا فَأَخَذَهُاللَّهُمُ بِذُنُوبِهِمْ وَاللَّهُ شَدِيدُ الْعِقَابِ

ان کا حال فرعون اور ان سے پہلے کے لوگوں کے معاملے جیسا ہے ۔ انہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا، چنانچہ اﷲ نے ان کو ان کے گناہوں کی وجہ سے پکڑ میں لے لیا، اور اﷲ کا عذاب بڑا سخت ہے

  آیت  11:    کَدَاْبِ اٰلِ فِرْعَوْنَ  وَالَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِہِمْ :  «(ان کے ساتھ بھی ویسا ہی معاملہ ہو گا) جیسا کہ آلِ فرعون اور ان لوگوں کے ساتھ ہوا جو اُن سے پہلے گزرے۔»

     تمہاری تو حیثیت ہی کیا ہے! کیا پدی َاور کیا پدی کا شوربہ؟۔ آلِ فرعون کا معاملہ یاد کرو‘ ان کے ساتھ کیا ہوا تھا؟ فرعون بہت بڑا شہنشاہ اور بڑے لاؤ لشکر والا تھا‘ لیکن اس کا کیا حال ہوا؟ اور اس سے پہلے عاد و ثمود جیسی زبردست قومیں اسی جزیرہ نمائے عرب میں رہی ہیں۔

       کَذَّبُوْا بِاٰیٰـتِنَا:  «انہوں نے بھی ہماری آیات کو جھٹلایا تھا۔»

      فَاَخَذَہُمُ اللّٰہُ بِذُنُوْبِہِمْ:  «تو اللہ نے پکڑا ان کو ان کے گناہوں کی پاداش میں۔»

       وَاللّٰہُ شَدِیْدُ الْعِقَابِ:  «اور اللہ سزا دینے میں بہت سخت ہے۔» 

UP
X
<>