May 19, 2024

قرآن کریم > آل عمران >surah 3 ayat 195

فَاسْتَجَابَ لَهُمْ رَبُّهُمْ أَنِّي لاَ أُضِيعُ عَمَلَ عَامِلٍ مِّنكُم مِّن ذَكَرٍ أَوْ أُنثَى بَعْضُكُم مِّن بَعْضٍ فَالَّذِينَ هَاجَرُواْ وَأُخْرِجُواْ مِن دِيَارِهِمْ وَأُوذُواْ فِي سَبِيلِي وَقَاتَلُواْ وَقُتِلُواْ لأُكَفِّرَنَّ عَنْهُمْ سَيِّئَاتِهِمْ وَلأُدْخِلَنَّهُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الأَنْهَارُ ثَوَابًا مِّن عِندِ اللَّهِ وَاللَّهُ عِندَهُ حُسْنُ الثَّوَابِ 

چنانچہ ان کے پروردگار نے ان کی دعا قبول کی (اور کہا) کہ : ’’ میں تم میں سے کسی کا عمل ضائع نہیں کروں گا، خواہ وہ مرد ہو یا عورت ۔ تم سب آپس میں ایک جیسے ہو ۔ لہٰذا جن لوگوں نے ہجرت کی، اور انہیں ان کے گھروں سے نکالا گیا، اور میرے راستے میں تکلیفیں دی گئیں، اور جنہوں نے (دین کی خاطر) لڑائی لڑی اور قتل ہوئے، میں ان سب کی برائیوں کا ضرور کفارہ کردوں گا، اور انہیں ضرور با لضرور ایسے باغات میں داخل کروں گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی ؛ یہ سب کچھ اﷲ کی طر ف سے انعام ہوگا، اور اﷲ ہی ہے جس کے پاس بہترین انعام ہے

 آیت 195:  فَاسْتَجَابَ لَہُمْ رَبُّہُمْ:  ’’تو ان کے رب نے ان کی دعا قبول فرمائی‘‘

            یہ ہے دعا کی قبولیت کی انتہا کہ اس دعا کے فوراً بعد اللہ تعالیٰ کی طرف سے قبولیت کا اعلان ہورہا ہے۔

              اَنِّیْ لَا اُضِیْعُ عَمَلَ عَامِلٍ مِّنْکُمْ مِّنْ ذَکَرٍ اَوْ اُنْثٰی:  ’’کہ میں تم میں سے کسی عمل کرنے والے کے کسی عمل کو ضائع کرنے والا نہیں ہوں‘ خواہ وہ مردہو یا عورت۔‘‘

             بَعْضُکُمْ مِّنْ بَعْضٍ:  ’’تم سب ایک دوسرے ہی میں سے ہو۔‘‘

            ایک ہی باپ کے نطفے سے بیٹا بھی ہے اور بیٹی بھی‘ اور ایک ہی ماں کے رحم میں بیٹا بھی پلا ہے اور بیٹی‘بھی۔

             فَالَّذِیْنَ ہَاجَرُوْا وَاُخْرِجُوْا مِنْ دِیَارِہِمْ:  ’’سو جنہوں نے ہجرت کی اور جو اپنے گھروں سے نکال دیے گئے‘‘

             وَاُوْذُوْا فِیْ سَبِیْلِیْ:  ’’اور جنہیں میری راہ میں ایذائیںپہنچائی گئیں‘‘

             وَقٰـــتَلُوْا وَقُتِلُوْا:  ’’اور جنہوں نے (میری راہ میں) جنگ کی اور جانیں بھی دے دیں‘‘

             لَاُکَفِّرَنَّ عَنْہُمْ سَیِّاٰتِہِمْ:  ’’میں لازماً اُن سے اُن کی برائیوں کو دور کر دوں گا‘‘

            ان کے نامۂ اعمال میں اگر کوئی دھبے ہوں گے تو انہیں دھو دوں گا۔

             وَلَاُدْخِلَنَّہُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِہَا الْاَنْہٰـرُ:  ’’اور لازماً داخل کروں گا انہیں ان باغات میں جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں۔‘‘

              ثَوَابًا مِّنْ عِنْدِ اللّٰہِ:  ’’اور یہ بدلہ ہو گا اللہ کے پاس سے۔‘‘

            یعنی اللہ تعالیٰ کے خاص خزانہ ٔ فضل سے۔

             وَاللّٰہُ عِنْدَہ حُسْنُ الثَّوَابِ:  ’’اور بہترین بدلہ تو اللہ ہی کے پاس ہے۔‘‘ 

UP
X
<>