May 19, 2024

قرآن کریم > آل عمران >surah 3 ayat 194

رَبَّنَا وَآتِنَا مَا وَعَدتَّنَا عَلَى رُسُلِكَ وَلاَ تُخْزِنَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِنَّكَ لاَ تُخْلِفُ الْمِيعَادَ

اور اے ہمارے پروردگار ! ہمیں وہ کچھ بھی عطا فرمائیے جس کا وعدہ آپ نے اپنے پیغمبروں کے ذریعے ہم سے کیا ہے، اور ہمیں قیامت کے دن رسوا نہ کیجئے ۔ یقینا آپ وعدے کی کبھی خلاف ورزی نہیں کیا کرتے ۔ ‘‘

 آیت 194:  رَبَّـنَا وَاٰتِنَا مَا وَعَدْتَّـنَا عَلٰی رُسُلِکَ:  ’’اے ہمارے رب ہمیں بخش وہ سب کچھ جس کا تو نے وعدہ کیا ہے ہم سے اپنے رسولوں کے ذریعے سے‘‘

             وَلَا تُخْزِنَا یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ:  ’’اور ہمیں رسوا نہ  کیجیو قیامت کے دن۔‘‘

             اِنَّکَ لَا تُخْلِفُ الْمِیْعَادَ:   ’’یقینا تو اپنے وعدہ کے خلاف نہیں کرے گا۔‘‘

            ہمیں شک ہے تو اس بات میں کہ آیا ہم تیرے ان وعدوں کے مصداق ثابت ہو سکیں گے یا نہیں۔ لہٰذا تو اپنی شانِ غفاری سے ہماری کوتاہیوں کی پردہ پوشی کرنا اور ہمیں وہ سب کچھ عطا کر دینا جو تو نے اپنے رسولوں کے ذریعے سے وعدہ کیا ہے۔

UP
X
<>