May 17, 2024

قرآن کریم > آل عمران >surah 3 ayat 31

قُلْ إِن كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللَّهُ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ 

(اے پیغمبر! لوگوں سے) کہہ دو کہ اگر تم اﷲ سے محبت رکھتے ہوتو میری اتباع کرو، اﷲ تم سے محبت کرے گا اور تمہاری خاطر تمہارے گناہ معاف کردے گا۔ اور اﷲ بہت معاف کرنے والا، بڑا مہربان ہے

 آیت  31:    قُلْ اِنْ کُنْتُمْ تُحِبُّوْنَ اللّٰہَ فَاتَّبِعُوْنِیْ:  «(اے نبی!)  کہہ دیجیے کہ اگر تم اللہ سے محبت کرتے ہو تو میری پیروی کرو»

            یہ آیت بہت معروف ہے اور مسلمانوں کو بہت پسند بھی ہے۔ ہمارے ہاں مواعظ  و خطابات میں یہ بہت کثرت سے بیان ہوتی ہے۔ فرمایا کہ اے نبی  اہل ایمان سے کہہ دیجیے کہ اگر تم اللہ سے محبت کرتے ہو تو میری پیروی کرو‘ میرا اتباع کرو!اس کا نتیجہ یہ نکلے گا کہ:

             یُحْبِبْکُمُ اللّٰہُ: «اللہ تم سے محبت کرے گا»

              وَیَغْفِرْ لَـکُمْ ذُنُـوْبَکُمْ:  «اور تمہارے گناہ بخش دے گا۔»

             وَاللّٰہُ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ:  «اور اللہ بخشنے والا‘ رحم فرمانے والا ہے۔» 

UP
X
<>