May 17, 2024

قرآن کریم > آل عمران >surah 3 ayat 60

 الْحَقُّ مِن رَّبِّكَ فَلاَ تَكُن مِّن الْمُمْتَرِينَ 

حق وہی ہے جو تمہارے رب کی طرف سے آیا ہے، لہٰذا شک کرنے والوں میں شامل نہ ہوجانا

آیت 60:    اَلْحَقُّ مِنْ رَّبِّکَ فَلاَ تَکُنْ مِّنَ الْمُمْتَرِیْنَ:  «یہ حق ہے آپ کے ربّ کی طرف سے‘ تو ہرگز نہ ہو جانا شک کرنے والوں میں سے۔»

            یعنی حضرت مسیح کے بارے میں اصل حقیقت یہی ہے جو قرآن نے واضح کر دی ہے‘ باقی سب نصاریٰ کی افسانہ طرازی ہے۔ اور یہ جو فرمایا:  فَلاَ تَکُنْ مِّنَ الْمُمْتَرِیْنَ. اس میں خطاب بظاہر رسول اللہ  سے ہے مگر روئے سخن مخاطبین سے ہے۔ 

UP
X
<>