May 5, 2024

قرآن کریم > السجدة >sorah 32 ayat 28

وَيَقُولُونَ مَتَى هَذَا الْفَتْحُ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ

اور وہ یہ کہتے ہیں کہ : ’’ اگر تم سچے ہو تو یہ فیصلہ کب ہوگا؟‘‘

آیت ۲۸   وَیَقُوْلُوْنَ مَتٰی ہٰذَا الْفَتْحُ اِنْ کُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ: ’’اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ کب ہو گا یہ فیصلہ اگر تم سچے ہو؟‘‘

      مشرکین کا یہ سوال قیامت کے بارے میں بھی تھا اور عذاب سے متعلق بھی کہ اے مسلمانو! اگر تم لوگ اپنے دعوے میں سچے ہوتو پھر بتاؤ کہ قیامت کب آئے گی یا جس عذاب کا تم ہمیں ڈراوا دیتے رہتے ہو وہ آخر کب آئے گا؟

UP
X
<>