May 5, 2024

قرآن کریم > السجدة >sorah 32 ayat 29

قُلْ يَوْمَ الْفَتْحِ لا يَنفَعُ الَّذِينَ كَفَرُوا إِيمَانُهُمْ وَلا هُمْ يُنظَرُونَ

کہہ دو کہ : ’’ جس دن فیصلہ ہوگا، اُس دن کافروں کو اُن کا ایمان لانا کچھ فائدہ نہیں دے گا، اور نہ اُنہیں کوئی مہلت دی جائے گی۔‘‘

 آیت ۲۹   قُلْ یَوْمَ الْفَتْحِ لَا یَنْفَعُ الَّذِیْنَ کَفَرُوْٓا اِیْمَانُہُمْ: ’’ (اے نبی!) آپ کہیے کہ فیصلے کے دن ان لوگوں کا ایمان لانا انہیں کچھ فائدہ نہیں دے گا جنہوں نے کفر کیا ہو گا‘‘

      انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ ایمان لانے کا فائدہ انہیں تبھی ہو گا اگر وہ اپنی دنیوی زندگی کے دوران ایمان لائیں گے، جبکہ آخرت کے تمام حقائق پردۂ غیب میں چھپے ہوئے ہیں ، لیکن جب یہ لوگ عالم آخرت کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں گے تب ان کا ایمان لانا ان کے لیے مفید نہیں ہو گا۔

      وَلَا ہُمْ یُنْظَرُوْنَ: ’’اور نہ ہی (اُس وقت) انہیں کوئی مہلت دی جائے گی۔‘‘

      آج انہیں جو مہلت ملی ہے اس میں اگر وہ توبہ کر لیں تو یہ ان کے لیے مفید ہو سکتی ہے۔ لیکن موت کے آثار ظاہر ہوتے ہی یہ مہلت ختم ہو جائے گی۔

UP
X
<>