May 8, 2024

قرآن کریم > فاطر >sorah 35 ayat 15

يَا أَيُّهَا النَّاسُ أَنتُمُ الْفُقَرَاء إِلَى اللَّهِ وَاللَّهُ هُوَ الْغَنِيُّ الْحَمِيدُ

اے لوگو ! تم سب اﷲ کے محتاج ہو، اور اﷲ بے نیاز ہے، ہر تعریف کا بذاتِ خود مستحق

آیت ۱۵    یٰٓــاَیُّہَا النَّاسُ اَنْتُمُ الْفُقَرَآءُ اِلَی اللّٰہِ وَاللّٰہُ ہُوَ الْغَنِیُّ الْحَمِیْدُ : ’’اے لوگو! تم سب اللہ کے محتاج ہو، اور اللہ تو الغنی اور الحمید ہے۔‘‘

        تمہاری بے شمار احتیاجات ہیں جو اللہ تعالیٰ پوری کرتا ہے، لیکن وہ خود بے نیاز ہے، اس کی کوئی حاجت نہیں جو تمہیں پوری کرنا ہو۔ اور وہ ستودہ صفات ہے، اپنی ذات میں خود محمود ہے، کوئی اُس کی حمد کرے یا نہ کرے، مگر حمد (شکر و تعریف) کا استحقاق اُسی کو پہنچتا ہے۔ 

UP
X
<>