April 26, 2024

قرآن کریم > فاطر >sorah 45 ayat 41

إِنَّ اللَّهَ يُمْسِكُ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضَ أَن تَزُولا وَلَئِن زَالَتَا إِنْ أَمْسَكَهُمَا مِنْ أَحَدٍ مِّن بَعْدِهِ إِنَّهُ كَانَ حَلِيمًا غَفُورًا

حقیقت یہ ہے کہ اﷲ نے آسمانوں اور زمین کو تھام رکھا ہے کہ وہ اپنی جگہ سے ٹلیں نہیں۔ اور اگر وہ ٹل جائیں تو اُس کے سوا کوئی نہیں ہے جو اُنہیں تھام سکے۔ یقینا اﷲ بڑا بردبار، بہت بخشنے والا ہے

آیت ۴۱    اِنَّ اللّٰہَ یُمْسِکُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ اَنْ تَزُوْلَا: ’’یقینا اللہ ہی تھامے ہوئے ہے آسمانوں اور زمین کوکہ وہ (اپنے راستے سے) ہٹ نہ جائیں۔‘‘

        وَلَئِنْ زَالَتَآ اِنْ اَمْسَکَہُمَا مِنْ اَحَدٍ مِّنْ بَعْدِہٖ: ’’اور اگر وہ ہٹ جائیں تو کوئی نہیں جو ان کو تھام سکے اس کے بعد!‘‘

        اِنَّہٗ کَانَ حَلِیْمًا غَفُوْرًا: ’’یقینا وہ بہت بردبار، بہت بخشنے والا ہے۔‘‘

        یہی وجہ ہے کہ وہ سب کچھ دیکھتے ہوئے بھی لوگوں کی غلطیوں پر فوراً پکڑ نہیں کرتا اور انہیں مہلت دیے جاتا ہے۔ 

UP
X
<>