May 21, 2024

قرآن کریم > الصّافّات >sorah 37 ayat 138

وَبِاللَّيْلِ أَفَلا تَعْقِلُونَ

اور (کبھی) رات کے وقت۔ کیا پھر بھی تمہیں عقل نہیں آتی؟

آیت ۱۳۷‘ ۱۳۸   وَاِنَّکُمْ لَتَمُرُّوْنَ عَلَیْہِمْ مُّصْبِحِیْنَ  وَبِالَّـیْلِ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ: ’’اور تم لوگ گزرتے ہو ان (کے کھنڈرات) پر صبح کے وقت بھی اور رات کو بھی‘ تو کیا تم عقل سے کام نہیں لیتے؟‘‘

        قومِ لوطؑ کی تباہ ہونے والی بستیوں میں سے سدوم اور عامورہ کے شہر معروف تھے۔ حال ہی میں برطانیہ سے تعلق رکھنے والے آرکیالوجی کے کچھ ماہرین کی تحقیق کے نتیجے میں ان شہروں کے کھنڈرات اور آثار بحر ِمردار ُ کے پانی کے نیچے دریافت ہوئے ہیں‘ جس سے تورات اور قرآن میں مذکور تفصیلات کی تصدیق ہو گئی ہے۔ اسی طرح جب اللہ کو منظور ہو گاحضرت نوح  کی کشتی بھی دنیا کی نگاہوں کے سامنے آ جائے گی۔ سورۃ القمر‘ آیت۱۵ میں اس حوالے سے اشارہ موجود ہے کہ کسی وقت یہ کشتی ایک بڑی نشانی کے طور پر ظاہر ہو گی۔ ہمارا ایمان ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ قرآن کی بیان کردہ تاریخ کے ثبوت ایک ایک کر کے دنیا کے سامنے آتے چلے جائیں گے۔ ان شاء اللہ!

UP
X
<>