May 21, 2024

قرآن کریم > الصّافّات >sorah 37 ayat 145

فَنَبَذْنَاهُ بِالْعَرَاء وَهُوَ سَقِيمٌ

پھرہم نے اُنہیں ایسی حالت میں ایک کھلے میدان میں لا کر ڈال دیا کہ وہ بیمار تھے

آیت ۱۴۵   فَنَـبَذْنٰـہُ بِالْعَرَآءِ وَہُوَ سَقِیْمٌ: ’’تو ہم نے ڈال دیا اسے ایک چٹیل میدان میں اور وہ خستہ حالت میں تھا۔‘‘

        اس تسبیح اور استغفار (آیت کریمہ کے ورد) کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے آپؑ کو اس مصیبت سے نجات دی اور اللہ کے حکم سے مچھلی نے آپؑ کو ساحل پر اُگل دیا۔ لیکن مچھلی کے معدے میں رہنے اور اس کے معدے میں موجود انہضامی رطوبتوں (digestive juices) کے اثرات کے باعث آپؑ کی حالت بہت خستہ (سقیم) ہو چکی تھی۔

UP
X
<>