May 21, 2024

قرآن کریم > الصّافّات >sorah 37 ayat 144

لَلَبِثَ فِي بَطْنِهِ إِلَى يَوْمِ يُبْعَثُونَ

تو وہ اُس دن تک اُسی مچھلی کے پیٹ میں رہتے جس دن مردوں کو زندہ کیا جائے گا

آیت ۱۴۴   لَلَبِثَ فِیْ بَطْنِہٖٓ اِلٰی یَوْمِ یُبْعَثُوْنَ: ’’تو اُس کے پیٹ ہی میں رہتا اُس دن تک کہ جس میں لوگ اُٹھائے جائیں گے۔‘‘

        یعنی اگر آپؑ اللہ تعالیٰ کی تسبیح (آیت ِکریمہ کا ورد) نہ کرتے تو قیامت تک اس مچھلی کے پیٹ ہی میں رہتے (اُس کا پیٹ ہی آپؑ کے لیے قبر بنا رہتا) اور قیامت کے دن وہیں سے آپؑ اٹھائے جاتے۔

UP
X
<>