May 21, 2024

قرآن کریم > الصّافّات >sorah 37 ayat 147

وَأَرْسَلْنَاهُ إِلَى مِئَةِ أَلْفٍ أَوْ يَزِيدُونَ

اور ہم نے اُنہیں ایک لاکھ، بلکہ اس سے بھی زیادہ لوگوں کے پاس پیغمبر بنا کر بھیجا تھا

آیت ۱۴۷   وَاَرْسَلْنٰـہُ اِلٰی مِائَۃِ اَلْفٍ اَوْ یَزِیْدُوْنَ: ’’پھر ہم نے اس کو بھیج دیا ایک لاکھ یا اس سے زیادہ لوگوں کی طرف۔‘‘

        یعنی صحت یاب ہو جانے کے بعد آپؑ کو دوبارہ رسالت کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔ قرآن میں اس حوالے سے کوئی اشارہ نہیں ملتا کہ دوبارہ آپؑ کو اپنی ہی قوم کی طرف بھیجا گیا تھا یا کسی اور قوم کی طرف۔ لیکن گمانِ غالب یہی ہے کہ آپؑ دوبارہ اپنی ہی قوم میں مبعوث ہوئے اور اس آیت میں آپؑ ہی کی قوم کی تعداد کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ بہر حال سورۂ یونس میں ہم پڑھ چکے ہیں کہ آپؑ کی قوم کی توبہ قبول کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے ان سے عذاب کو ٹال دیا تھا۔ سورۂ یونس کی آیت ۹۸ میں یہ وضاحت بھی ملتی ہے کہ یہ استثناء صرف قومِ یونس ہی کو حاصل ہے۔ یعنی پوری انسانی تاریخ میں واحد مثال ہے کہ عذاب کے آثار ظاہر ہو جانے کے بعد آپؑ کی قوم کی توبہ قبول کر لی گئی۔

UP
X
<>