May 1, 2024

قرآن کریم > الصّافّات >sorah 37 ayat 164

وَمَا مِنَّا إِلاَّ لَهُ مَقَامٌ مَّعْلُومٌ

اور (فرشتے تو یہ کہتے ہیں کہ :) ’’ ہم میں سے ہر ایک کا ایک معین مقام ہے

آیت ۱۶۴   وَمَا مِنَّآ اِلَّا لَہٗ مَقَامٌ مَّعْلُوْمٌ: ’’اور ہم میں سے کوئی نہیں مگر اُس کے لیے ایک مقام مقرر ہے۔‘‘

        اس کو یوں سمجھیں کہ جس طرح بادشاہوں کے درباروں میں تمام مقربین و مصاحبین میں سے ہر ایک کا کوئی خاص عہدہ‘ مقام اور مرتبہ مقرر ہوتا تھا۔ان میں کوئی پنج ہزاری ہوتا تھا تو کوئی دس ہزاری اور کوئی تیس ہزاری۔ اسی طرح اللہ کے حضور فرشتوں کے بھی الگ الگ مراتب ہیں‘ جیسے ملائکہ مقربین‘ ملأاعلیٰ‘ ملائکہ دنیا‘ ملائکہ اسفل وغیرہ۔یہاں فرشتوں کا قول نقل ہوا ہے کہ ہم میں سے ہر ایک کا ایک معین مقام ہے‘ اور ہم میں سے جس کا جو درجہ اور مرتبہ مقرر ہے ہم اس سے ذرہ برابر بھی تجاوز کرنے کی مجال نہیں رکھتے۔

UP
X
<>