May 1, 2024

قرآن کریم > الصّافّات >sorah 37 ayat 163

إِلاَّ مَنْ هُوَ صَالِ الْجَحِيمِ

سوائے ایسے شخص کے جو دوزخ میں جلنے والا ہو

آیت ۱۶۳   اِلَّا مَنْ ہُوَ صَالِ الْجَحِیْمِ : ’’سوائے اُس کے جو خود جہنم میں گرنے والا ہو۔‘‘

        یہاں سے آگے چند آیات میں فرشتوں کی گفتگو کا ذکر ہے۔ اس لحاظ سے اِن آیات کا ربط سورت کی ابتدائی آیات سے ملتا ہے۔ ابتدائی آیات میں فرشتوں کا ذکر اس طرح ہوا تھا: ( وَالصّٰٓفّٰتِ صَفًّا  فَالزّٰجِرٰتِ زَجْرًا  فَالتّٰلِیٰتِ ذِکْرًا) ’’قسم ہے ان (فرشتوں) کی جو قطار در قطار صفیں باندھے حاضر رہتے ہیں۔ پھر قسم ہے ان کی جو ڈانٹنے والے ہیں۔ پھر قسم ہے ان کی جو تلاوت کرنے والے ہیں ذکر کی‘‘ ۔ اب ان ہی فرشتوں کی باہمی گفتگو نقل کی جا رہی ہے:

UP
X
<>