April 30, 2024

قرآن کریم > الصّافّات >sorah 37 ayat 180

سُبْحَانَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُونَ

تمہارا پروردگار، عزّت کا مالک، اُن سب باتوں سے پاک ہے جو یہ لوگ بناتے ہیں !

آیت ۱۸۰   سُبْحٰنَ رَبِّکَ رَبِّ الْعِزَّۃِ عَمَّا یَصِفُوْنَ: ’’پاک ہے آپؐ کا ربّ‘ عزت اور اقتدار کا مالک‘ ان تمام باتوں سے جو یہ لوگ بنا رہے ہیں۔‘‘

        یَصِفُوْنَ کا مادہ وصف ہے اور اسی مادہ سے لفظ ’’صفت‘‘ مشتق ہے۔اس لفظی مادہ کے حوالے سے یہ بات نوٹ کر لیجیے کہ اس سے مشتق مختلف الفاظ اللہ تعالیٰ کی قدرت اور خوبی بیان کرنے کے لیے احادیث میں تو آئے ہیں لیکن قرآن میں ایجابی اور مثبت طور پر اللہ تعالیٰ کے لیے اس مادہ سے کوئی لفظ استعمال نہیں ہوا۔ قرآن میں اللہ تعالیٰ کے بہت سے صفاتی نام آئے ہیں اور اس حوالے سے یہ بھی فرمایا گیا: (لَہُ الْاَسْمَآءُ الْحُسْنٰی) (الحشر:۲۴)‘ لیکن لفظ ’’صفت‘‘ (یا وصف کے مادہ سے مشتق کسی لفظ) کے استعمال سے صراحتاً اللہ تعالیٰ کی کوئی صفت قرآن میں بیان نہیں ہوئی۔ اس مادہ سے قرآن میں جو بھی الفاظ (یصفون وغیرہ) استعمال ہوئے ہیں وہ لوگوں کے حوالے سے ہیں کہ یہ لوگ اللہ کے جو اوصاف بیان کررہے ہیں اور اللہ کے بارے میں جوباتیں بنا رہے ہیں اللہ اس سے پاک اور بلند و برتر ہے۔

UP
X
<>