May 5, 2024

قرآن کریم > الصّافّات >sorah 37 ayat 47

لا فِيهَا غَوْلٌ وَلا هُمْ عَنْهَا يُنزَفُونَ

نہ اُس سے سر میں خمار ہوگا، اور نہ اُن کی عقل بہکے گی

آیت ۴۷   لَا فِیْہَا غَوْلٌ وَّلَا ہُمْ عَنْہَا یُنْزَفُوْنَ: ’’اس میں نہ تو سرگرانی (کی کیفیت) ہو گی اور نہ ہی وہ اس سے بہکیں گے۔‘‘

        اس مشروب کو پی کر ایک سرور کی کیفیت تو ہو گی مگر نہ تو اس سے سر بھاری ہو گا اور نہ ہی وہ مدہوشی لائے گا اور فتورِ عقل کا باعث ہو گا۔

UP
X
<>