May 19, 2024

قرآن کریم > الصّافّات >sorah 37 ayat 75

وَلَقَدْ نَادَانَا نُوحٌ فَلَنِعْمَ الْمُجِيبُونَ

اور نوح نے ہمیں پکارا تھا، تو (دیکھ لو کہ) ہم پکار کا کتنا اچھا جواب دینے والے ہیں !

آیت ۷۵   وَلَقَدْ نَادٰانَا نُوْحٌ فَلَنِعْمَ الْمُجِیْبُوْنَ: ’’اور ہمیں پکارا تھا نوحؑ نے‘ تو ہم کیا ہی اچھے دعا قبول کرنے والے ہیں!‘‘

        حضرت نوح کی اس دعا کا ذکر سورۃ القمر میں ان الفاظ میں ہوا ہے: (فَدَعَا رَبَّہٗٓ اَنِّیْ مَغْلُوْبٌ فَانْتَصِرْ) یعنی اُس نے ربّ سے فریاد کی کہ میں مغلوب ہو گیا ہوں‘ انہوں نے مجھے دبا لیا ہے‘ اب ُتو ہی میری مدد فرما اور تو ہی ان سے میرا بدلہ لے! چنانچہ اللہ کی مدد آ گئی۔

UP
X
<>