April 26, 2024

قرآن کریم > الصّافّات >sorah 37 ayat 8

لا يَسَّمَّعُونَ إِلَى الْمَلإٍ الأَعْلَى وَيُقْذَفُونَ مِن كُلِّ جَانِبٍ

وہ اُوپر کے جہان کی باتیں نہیں سن سکتے، اور ہر طرف سے اُن پر مار پڑتی ہے

آیت ۸:   لَا یَسَّمَّعُوْنَ اِلَی الْمَلَاِ الْاَعْلٰى: ’’وہ سن نہیں پاتے ملأ اعلیٰ کی باتیں‘‘

        اصل میں یہ فعل یَتَسَمَّعُوْنَ (باب تفعّل) تھا‘ جو یَسَّمَّعُوْنَ بن گیا ہے۔

           وَیُقْذَفُوْنَ مِنْ کُلِّ جَانِبٍ : ’’اور ان کو مار پڑتی ہے ہر طرف سے۔‘‘

        عالم بالا تک ان کی رسائی کو روکنے کے لیے ان پر میزائل فائر کیے جاتے ہیں۔

UP
X
<>