May 18, 2024

قرآن کریم > الصّافّات >sorah 37 ayat 83

وَإِنَّ مِن شِيعَتِهِ لإٍبْرَاهِيمَ

اور اُنہی کے طریقے پر چلنے والوں میں یقینا ابراہیم بھی تھے

آیت ۸۳   وَاِنَّ مِنْ شِیْعَتِہٖ لَاِبْرٰہِیْمَ: ’’اور اُسی کی جماعت میں سے ابراہیم ؑ بھی تھا۔‘‘

        یعنی حضرت ابراہیم اسی دین حق اور نظریۂ توحید کے پیروکار تھے جس پر حضرت نوح کاربند تھے۔ حضرت ابراہیم کا تعلق حضرت نوح کے بیٹے حضرت سام کی نسل سے تھا۔اسی طرح قومِ عاداور قومِ ثمود بھی سامی النسل تھیں۔ حضرت ابراہیم کی پیدائش شہر اُر میں ہوئی جو موجودہ عراق کے جنوبی علاقے میں اپنے وقت کا مشہور شہر تھا۔ اس شہر کے کھنڈرات دریافت ہو چکے ہیں۔

UP
X
<>