May 18, 2024

قرآن کریم > الصّافّات >sorah 37 ayat 91

فَرَاغَ إِلَى آلِهَتِهِمْ فَقَالَ أَلا تَأْكُلُونَ

اس کے بعد یہ اُن کے بنائے ہوئے معبودوں (یعنی بتوں ) میں جا گھسے، (اور اُن سے) کہا : ’’ کیا تم کھاتے نہیں ہو؟

 آیت ۹۱   فَرَاغَ اِلٰٓی اٰلِہَتِہِمْ فَقَالَ اَلَا تَاْکُلُوْنَ: ’’پھر وہ چپکے سے ان کے معبودوں میں جا گھسا اور کہنے لگا کہ تم کھاتے کیوں نہیں؟‘‘

        لوگوں کے چلے جانے کے بعد حضرت ابراہیم ان کے مندرمیں گھس گئے۔ جشن کے مخصوص موقع کے حوالے سے نذرانوں کے طور پر ُبتوں کے سامنے لازماً انواع و اقسام کے کھانے سجائے گئے ہوں گے۔ چنانچہ یہ منظر دیکھ کر حضرت ابراہیم نے ان سے سوال کیا کہ آخر کیا وجہ ہے کہ مزے مزے کے کھانے تمہارے سامنے پڑے ہیں مگر آپ لوگ تناول نہیں فرما رہے؟

UP
X
<>