May 18, 2024

قرآن کریم > الصّافّات >sorah 37 ayat 93

فَرَاغَ عَلَيْهِمْ ضَرْبًا بِالْيَمِينِ

پھر وہ پوری قوت سے مارتے ہوئے اُن (بتوں ) پر پِل پڑے

آیت ۹۳   فَرَاغَ عَلَیْہِمْ ضَرْبًا بِالْیَمِیْنِ : ’’پھر وہ پل پڑا ان پر ضرب لگاتا ہوا داہنے ہاتھ سے۔‘‘

        یعنی پھر آپؑ نے پوری قوت سے ان پر تیشے وغیرہ کے وار کرنے شروع کر دیے۔

UP
X
<>