May 3, 2024

قرآن کریم > ص >sorah 38 ayat 11

جُندٌ مَّا هُنَالِكَ مَهْزُومٌ مِّنَ الأَحْزَابِ

(ان کی حقیقت تو یہ ہے کہ) یہ مخالف گروہوں کا ایک لشکر سا ہے جو یہیں پر شکست کھا جائے گا

آیت ۱۱:   جُنْدٌ مَّا ہُنَالِکَ مَہْزُوْمٌ مِّنَ الْاَحْزَابِ: ’’یہ بھی ایک لشکر ہے (پہلے ہلاک کیے گئے) لشکروں میں سے‘ جواَب یہاں ہلاک ہو گا۔‘‘

        اگلی آیات میں قومِ نوحؑ‘ قومِ ہودؑ‘ قومِ لوطؑ‘ قومِ شعیب ؑ اور آلِ فرعون کے عبرتناک انجام کا ذکر ہے۔ مطلب یہ کہ جو روش اختیار کر کے ماضی کی یہ اقوام ہلاکت سے دو چار ہوئیں‘ وہی روش اب قریش مکہ بھی اپنائے ہوئے ہیں۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ لوگ بھی مذکورہ اقوام جیسے انجام سے دو چار ہونے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔ 

UP
X
<>