May 5, 2024

قرآن کریم > ص >sorah 38 ayat 47

وَإِنَّهُمْ عِندَنَا لَمِنَ الْمُصْطَفَيْنَ الأَخْيَارِ 

اور حقیقت یہ ہے کہ ہمارے نزدیک وہ چنے ہوئے بہترین لوگوں میں سے تھے

آیت ۴۷:   وَاِنَّہُمْ عِنْدَنَا لَمِنَ الْمُصْطَفَیْنَ الْاَخْیَارِ: ’’اور یقینا وہ ہمارے نزدیک چنے ہوئے اور نیک لوگوں میں سے ہیں۔‘‘

        گویا جو شخص لوگوں کو اللہ کی طرف بلانے اور اس کے دین کی دعوت کے لیے اپنی زندگی کو وقف کر دیتا ہے اور اس کا جینا مرنا اسی مقصد کے لیے ہوتا ہے‘ وہ اللہ کے نزدیک مُصْطَفَیْن (چنیدہ اور برگزیدہ افراد) میں سے ہو جاتا ہے۔ 

UP
X
<>