May 5, 2024

قرآن کریم > ص >sorah 38 ayat 48

وَاذْكُرْ إِسْمَاعِيلَ وَالْيَسَعَ وَذَا الْكِفْلِ وَكُلٌّ مِّنْ الأَخْيَارِ

اور اِسماعیل اور اَلیسع اور ذُوالکفل کو یاد کرو۔ اور یہ سب بہترین لوگوں میں سے تھے

آیت ۴۸:   وَاذْکُرْ اِسْمٰعِیْلَ وَالْیَسَعَ وَذَا الْکِفْلِ وَکُلٌّ مِّنَ الْاَخْیَارِ: ’’اور ذکرکیجیے اسماعیل الیسع اور ذوالکفل ؑکا‘ یہ سب بھی بہت عمدہ لوگوں میں سے تھے۔‘‘

        حضرت الیسع اور حضرت ذوالکفل کے بارے میں آج ہمیں یقینی معلومات میسر نہیں۔ سورۃ الانبیاء (آیت: ۸۵) کی تشریح کے ذیل میں مولانا مناظر احسن گیلانیؒ کا یہ خیال نقل کیا گیا تھا (اور مجھے اس سے کسی حد تک اتفاق ہے) کہ قرآن میں ذو الکفل ؑکے نام سے جس پیغمبر کا ذکر ہوا ہے وہ دراصل گوتم بدھ تھے۔ ان کا اصل نام سدھارتا تھا۔ ’’گوتم بدھ‘‘ یا ’’گوتما بدھا‘‘ ان کا لقب تھا جو بعد میں مشہور ہوا۔ آپ ریاست ’’کپل وستو‘‘ کے ولی عہد تھے۔ چنانچہ جن محققین کا خیال ہے کہ قرآن میں ذوالکفل کے نام سے گوتم بدھ ہی کا ذکر ہے ان کی دلیل یہ ہے کہ ’’کفل‘‘ دراصل ’’کپل‘‘ ہی کی بدلی ہوئی شکل ہے۔ یعنی ہندی ’’پ‘‘ کی جگہ عربی کی ’’ف‘‘ نے لے لی ہے اور اس طرح گویا ذوالکفل کے معنی ہیں ’’کپل (ریاست) والا۔‘‘

UP
X
<>