May 4, 2024

قرآن کریم > ص >sorah 38 ayat 57

هَذَا فَلْيَذُوقُوهُ حَمِيمٌ وَغَسَّاقٌ

یہ ہے کھولتا ہواپانی اور پیپ ! اب وہ اس کا مزہ چکھیں

آیت ۵۷:    ہٰذَا فَلْیَذُوْقُوْہُ حَمِیْمٌ وَّغَسَّاقٌ: ’’یہ ہے (ان کے لیے )‘ پس اس کو چکھیں‘ کھولتا ہوا پانی اور پیپ!‘‘

        جہنم میں لے جا کر اہل جہنم سے کہا جائے گا کہ یہ ہے وہ جگہ جس کا تم سے وعدہ کیا گیا تھا۔ اب اس میں رہو اور اس کے عذاب کو برداشت کرو۔ اس میں ان کو کھولتے ہوئے پانی اور زخموں کے خون اور پیپ کا مزہ بھی چکھنا ہو گا۔ گویا انہیں کھانے اور پینے کے لیے ایسی چیزیں دی جائیں گی جن کو انسان کی طبیعت بہت ناگوار محسوس کرتی ہے۔ اعاذنا الله من ذٰلک!

UP
X
<>