May 4, 2024

قرآن کریم > ص >sorah 38 ayat 60

قَالُوا بَلْ أَنتُمْ لا مَرْحَبًا بِكُمْ أَنتُمْ قَدَّمْتُمُوهُ لَنَا فَبِئْسَ الْقَرَارُ

وہ (آ نے والے) کہیں گے :نہیں ، بلکہ پھٹکار تم پر ہو، تم ہی تو یہ مصیبت ہمارے آگے لائے ہو، اب تو یہی بدترین جگہ ہے جس میں رہنا ہوگا۔‘‘

آیت ۶۰:   قَالُوْا بَلْ اَنْتُمْ لَا مَرْحَبًا بِکُمْ: ’’وہ (نئے آنے والے) کہیں گے کہ نہیں بلکہ تم ایسے ہو! تمہارے لیے نہ ہو کوئی کشادگی!‘‘

         تمہارے لیے کوئی ’’مرحبا‘‘ نہیں‘ کوئی خیر مقدم اور خوش آمدید نہیں !

         اَنْتُمْ قَدَّمْتُمُوْہُ لَنَا فَبِئْسَ الْقَرَارُ: ’’تم نے ہی اسے ہمارے لیے پہلے بھیجا ہے‘ تو یہ بہت ہی بری جگہ ہے ٹھہرنے کی۔‘‘

        تم نے ہی ہمارے لیے یہ سارا سامان فراہم کیا ہے۔ یہ سارا تمہارا کیا دھرا ہے۔ تم ہماری پہلی نسل ہو اور تم نے ہی ہمیں گمراہ کیا تھا۔ تم لوگوں نے ہی ہمیں تمام غلط عقائد اور برے اعمال سکھائے تھے۔ تمہارے کرتوتوں کے باعث اور تمہاری پیروی کرنے کی وجہ سے ہی آج ہم یہاں جہنم میں آئے ہیں۔ 

UP
X
<>