April 26, 2024

قرآن کریم > ص >sorah 38 ayat 8

أَأُنزِلَ عَلَيْهِ الذِّكْرُ مِن بَيْنِنَا بَلْ هُمْ فِي شَكٍّ مِّن ذِكْرِي بَلْ لَمَّا يَذُوقُوا عَذَابِ

کیا یہ نصیحت کی بات ہم سب کو چھوڑ کر اسی شخص پر نازل کی گئی ہے؟‘‘ اصل بات یہ ہے کہ یہ لوگ میری نصیحت کے بارے میں شک میں مبتلا ہیں ، بلکہ انہوں نے ابھی میرے عذاب کا مزہ نہیں چکھا

آیت ۸:   ءَاُنْزِلَ عَلَیْہِ الذِّکْرُ مِنْ بَیْنِنَا: ’’کیا اسی پر نازل ہوا ہے یہ ذکر ہمارے درمیان؟‘‘

        اگر یہ واقعی اللہ کا کلام ہے تو کیا یہ محمد پر ہی نازل ہونا تھا‘ کیا اس کے لیے اللہ کو ہمارے بڑے بڑے سردار وں اور سرمایہ داروں سے کوئی ’’اعلیٰ شخصیت‘‘ نظر نہیں آئی؟

         بَلْ ہُمْ فِیْ شَکٍّ مِّنْ ذِکْرِیْ: ’’بلکہ حقیقت یہ ہے کہ یہ لوگ میرے ذکر کے معاملے میں شک میں پڑ گئے ہیں۔‘‘

         بَلْ لَّمَّا یَذُوْقُوْا عَذَابِ : ’’بلکہ ابھی تک انہوں نے میرے عذاب کا مزہ نہیں چکھا۔‘‘

        اصل بات یہ ہے کہ ابھی تک انہوں نے میرے کسی عذاب کی مار نہیں چکھی‘ اس لیے انہیں میرے اس کلام کے بارے میں شک ہے۔ 

UP
X
<>