May 4, 2024

قرآن کریم > الزمر >sorah 39 ayat 19

أَفَمَنْ حَقَّ عَلَيْهِ كَلِمَةُ الْعَذَابِ أَفَأَنتَ تُنقِذُ مَن فِي النَّارِ

بھلا جس شخص پر عذاب کی بات طے ہوچکی، تو کیا تم اُسے بچا لوگے جو آگ کے اندر پہنچ چکا ہے؟

آیت ۱۹:  اَفَمَنْ حَقَّ عَلَیْہِ کَلِمَۃُ الْعَذَابِ: ’’تو کیا وہ شخص جس پر ثابت ہو چکا ہے عذاب کا فیصلہ!‘‘

         اس کے بعد یہ جملہ گویا محذوف ہے: کَمَنْ ھُوَ فِی الْجَنَّۃِ؟یعنی جو شخص عذاب کا مستحق ہو چکا ہے کیا وہ اس شخص کے برابر ہو جائے گا جو کہ جنت میں  جانے والا ہے؟

        اَفَاَنْتَ تُنْقِذُ مَنْ فِی النَّارِ:  ’’تو (اے نبی!)  کیا آپ اُس کو بچا سکیں  گے جو آگ میں  ہے؟‘‘

        یہ وہ لوگ ہیں  جو عذاب سے متعلق اللہ کے قانون کی زد میں  آ چکے ہیں ۔ اتمامِ حجت ہو جانے کے بعد ان کے دلوں  پر مہریں  لگا دی گئی ہیں ۔ وہ گمراہی میں  اس حد تک آگے جا چکے ہیں  کہ اب ایمان کی طرف ان کی واپسی کا کوئی امکان نہیں ۔ چنانچہ اب وہ آگ کا ایندھن بننے والے ہیں  اور اس مرحلے پر آپؐ ان کو اس بھیانک انجام سے نہیں  بچا سکتے۔ 

UP
X
<>