May 4, 2024

قرآن کریم > الزمر >sorah 39 ayat 20

لَكِنِ الَّذِينَ اتَّقَوْا رَبَّهُمْ لَهُمْ غُرَفٌ مِّن فَوْقِهَا غُرَفٌ مَّبْنِيَّةٌ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الأَنْهَارُ وَعْدَ اللَّهِ لا يُخْلِفُ اللَّهُ الْمِيعَادَ

البتہ جنہوں نے اپنے پروردگار کا خوف دل میں رکھا ہے، اُن کیلئے اُوپر تلے بنی ہوئی اُونچی اُونچی عمارتیں ہیں ، جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں ۔ یہ اﷲ کا وعدہ ہے۔ اﷲ کبھی وعدے کی خلاف ورزی نہیں کرتا

آیت ۲۰:   لٰـکِنِ الَّذِیْنَ اتَّقَوْا رَبَّہُمْ لَہُمْ غُرَفٌ مِّنْ فَوْقِہَا غُرَفٌ مَّبْنِیَّۃٌ:  ’’لیکن وہ لوگ جو اپنے رب کا تقویٰ اختیار کرتے ہیں  ان کے لیے ہوں  گے بالا خانوں پر بالا خانے (ایک دوسرے کے اوپر)  چنے ہوئے۔ ‘‘

        اللہ تعالیٰ انہیں  جنت میں  کئی کئی منزلہ رہائش گاہیں (skyscrapers) عطا فرمائے گا۔

        تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِہَا الْاَنْہٰرُ:  ’’ان کے دامن میں  ندیاں  بہتی ہوں  گی۔ ‘‘

        وَعْدَ اللّٰہِ لَا یُخْلِفُ اللّٰہُ الْمِیْعَادَ :  ’’یہ اللہ کا وعدہ ہے ، اللہ اپنے وعدے کی خلاف ورزی نہیں  کرتا۔ ‘‘

UP
X
<>