May 4, 2024

قرآن کریم > الزمر >sorah 39 ayat 61

وَيُنَجِّي اللَّهُ الَّذِينَ اتَّقَوا بِمَفَازَتِهِمْ لا يَمَسُّهُمُ السُّوءُ وَلا هُمْ يَحْزَنُونَ

اور جن لوگوں نے تقویٰ اختیار کیا ہے، اﷲ اُن کو نجات دے کر اُن کی مراد کو پہنچادے گا، اُنہیں کوئی تکلیف چھوے گی بھی نہیں ، اور نہ اُنہیں کسی بات کا غم ہوگا

آیت ۶۱:  وَیُنَجِّی اللّٰہُ الَّذِیْنَ اتَّقَوْا بِمَفَازَتِہِمْ: ’’اور اللہ نجات دے گا ان لوگوں کو جنہوں نے تقویٰ کی روش اختیار کی تھی (اور انہیں پہنچا دے گا) ان کی کامیابی کی جگہوں پر۔‘‘

        جنت میں ان کے درجات اور مراتب کے مطابق اللہ تعالیٰ انہیں ان کے مقامات تک پہنچا دے گا۔ انبیاء کرام اپنے مراتب پر پہنچیں گے اور اسی طرح صدیقین، شہداء اور صالحین اپنے اپنے مقامات کو پالیں گے۔

        لَا یَمَسُّہُمُ السُّوْٓءُ وَلَا ہُمْ یَحْزَنُوْنَ: ’’نہ ان کو کوئی تکلیف چھو سکے گی اور نہ ہی وہ غمگین ہوں گے۔‘‘

UP
X
<>