May 18, 2024

قرآن کریم > الزمر >sorah 39 ayat 74

وَقَالُوا الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي صَدَقَنَا وَعْدَهُ وَأَوْرَثَنَا الأَرْضَ نَتَبَوَّأُ مِنَ الْجَنَّةِ حَيْثُ نَشَاء فَنِعْمَ أَجْرُ الْعَامِلِينَ

اور وہ (جنتی) کہیں گے کہ : ’’ تما م تر شکر اﷲ کا ہے جس نے ہم سے اپنے وعدے کو سچا کر دِکھایا، اور ہمیں اس سرزمین کا ایسا وارث بنادیا کہ ہم جنت میں جہاں چاہیں اپنا ٹھکانا بنالیں ۔ ثابت ہوا کہ بہترین اِنعام (نیک) عمل کرنے والوں کا ہے۔‘‘

آیت ۷۴:  وَقَالُوا الْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ صَدَقَنَا وَعْدَہٗ: ’’اور وہ کہیں گے کہ ُکل حمد اور کل شکر اس اللہ کے لیے ہے جس نے ہم سے اپنا وعدہ پورا کر دیا‘‘

        وَاَوْرَثَنَا الْاَرْضَ نَتَبَوَّاُ مِنَ الْجَنَّۃِ حَیْثُ نَشَآءُ: ’’اور ہمیں اس زمین کا وارث بنا دیا کہ اب ہم گھر بنا لیں جنت میں جہاں چاہیں ۔‘‘

        فَنِعْمَ اَجْرُ الْعٰمِلِیْنَ: ’’تو بہت ہی اچھا ہو گا اجر عمل کرنے والوں کا!‘‘

        گواہوں نے گواہیاں دے دیں ، آخری فیصلے صادر کر دیے گئے، سزا پانے والوں کو جہنم کی طرف بھیج دیا گیا، کامیاب ہونے والوں کو جنت میں پہنچا دیا گیا۔

        اب آخری آیت میں گویا عدالت محشر کا اختتامی منظر (ڈراپ سین) دکھایا جا رہا ہے.

UP
X
<>