May 18, 2024

قرآن کریم > النساء >surah 4 ayat 121

أُوْلَئِكَ مَأْوَاهُمْ جَهَنَّمُ وَلاَ يَجِدُونَ عَنْهَا مَحِيصًا 

ان سب کا ٹھکانا جہنم ہے، اور ان کو اس سے بچنے کیلئے کوئی راہ فرار نہیں ملے گی

آیت 121:   اُولٰٓئِکَ مَاْوٰٹہُمْ جَہَنَّمُ وَلاَ یَجِدُوْنَ عَنْہَا مَحِیْصًا: ’’یہ وہ لوگ ہیں جن کا ٹھکانہ جہنم ہے‘ اور وہاں سے وہ فرار کی کوئی صورت نہیں پائیں گے۔‘‘

            وہاں سے بھاگنے کا انہیں کوئی راستہ نہیں ملے گا۔ دوسری طرف اہل ایمان کی شان کیا ہوگی‘ اگلی آیت میں اس کی تفصیل ہے۔ دو گروہوں یا دو پہلوؤں کے درمیان فوری تقابل (simultaneous contrast) کا یہ انداز قرآن میں ہمیں جگہ جگہ نظر آتا ہے۔

UP
X
<>