May 19, 2024

قرآن کریم > النساء >surah 4 ayat 120

يَعِدُهُمْ وَيُمَنِّيهِمْ وَمَا يَعِدُهُمُ الشَّيْطَانُ إِلاَّ غُرُورًا 

وہ تو ان سے وعدے کرتا اور انہیں آرزوؤں میں مبتلا کرتا ہے، جبکہ (حقیقت یہ ہے کہ) شیطان ان سے جو بھی وعدے کرتا ہے، وہ دھوکے کے سوا کچھ نہیں

آیت 120:     یَعِدُہُمْ وَیُمَنِّیْہِمْ وَمَا یَعِدُہُمُ الشَّیْطٰنُ اِلاَّ غُرُوْرًا:  ’’وہ (شیطان) ان سے وعدے بھی کرتا ہے اور انہیں اُمیدیں بھی دلاتا ہے‘ اور نہیں وعدہ کرتا ان سے شیطان مگر دھوکے کا ۔‘‘

            شیطان ان کو وعدوں کے بہلاوے دیتا ہے اور آرزوؤں میں پھنساتا ہے‘ سبز باغ دکھاتا ہے‘ مگر شیطان کے دعوے سراسر فریب ہیں۔

UP
X
<>