April 26, 2024

قرآن کریم > النساء >surah 4 ayat 13

تِلْكَ حُدُودُ اللَّهِ وَمَن يُطِعِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ يُدْخِلْهُ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا وَذَلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ 

یہ اﷲ کی مقرر کی ہوئی حدود ہیں ، اور جو شخص اﷲ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے گا، وہ اس کو ایسے باغات میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی، ایسے لوگ ہمیشہ ان (باغات) میں رہیں گے، اور یہ زبردست کامیابی ہے

 

آیت 13:    تِلْکَ حُدُوْدُ اللّٰہِ: ’’یہ اللہ کی مقرر کی ہوئی حدود ہیں۔‘‘

             وَمَنْ یُّطِعِ اللّٰہَ وَرَسُوْلَــہ یُدْخِلْہُ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِہَا الْاَنْہٰرُ: ’’اور جو اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے گا وہ داخل کرے گا اسے ان باغات میں جس کے دامن میں ندیاں بہتی ہوں گی‘‘

             خٰلِدِیْنَ فِیْہَا: ’’ان میں وہ ہمیشہ ہمیش رہیں گے۔‘‘

             وَذٰلِکَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ: ’’اور یہی ہے بہت بڑی کامیابی۔‘‘ 

UP
X
<>