May 8, 2024

قرآن کریم > النساء >surah 4 ayat 14

 وَمَن يَعْصِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَيَتَعَدَّ حُدُودَهُ يُدْخِلْهُ نَارًا خَالِدًا فِيهَا وَلَهُ عَذَابٌ مُّهِينٌ 

اور جو شخص اﷲ اور اس کے رسول کی نافرمانی کرے گا اور اس کی مقرر کی ہوئی حدود سے تجاوز کرے گا، اسے اﷲ دوزخ میں داخل کرے گا جس میں وہ ہمیشہ رہے گا، اور اس کو ایسا عذاب ہو گا جو ذلیل کر کے رکھ دے گا

آیت 14:   وَمَنْ یَّعْصِ اللّٰہَ وَرَسُوْلَــہ وَیَتَـعَدَّ حُدُوْدَہ: ’’اور جو کوئی نافرمانی کرے گا اللہ اور اس کے رسول کی اور تجاوز کرے گا اُس کی حدود سے‘‘

              یُدْخِلْہُ نَارًا خَالِدًا فِیْہَا: ’’وہ داخل کرے گا اس کو آگ میں جس میں وہ ہمیشہ رہے گا۔‘‘

             وَلَـہ عَذَابٌ مُّہِیْنٌ: ’’اور اس کے لیے اہانت آمیز عذاب ہو گا۔‘‘

UP
X
<>