April 26, 2024

قرآن کریم > النساء >surah 4 ayat 39

وَمَاذَا عَلَيْهِمْ لَوْ آمَنُواْ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الآخِرِ وَأَنفَقُواْ مِمَّا رَزَقَهُمُ اللَّهُ وَكَانَ اللَّهُ بِهِم عَلِيمًا 

بھلا ان کا کیا بگڑجاتا اگر یہ اﷲ اور یومِ آخرت پر ایمان لے آتے، اور اﷲ نے ان کو جو رزق عطا فرمایا ہے اس میں سے کچھ (نیک کاموں میں ) خرچ کر دیتے ؟ اور اﷲ کو ان کا حال خوب معلوم ہے

 آیت 39:   وَمَاذَا عَلَیْہِمْ لَــوْ اٰمَنُوْا بِاللّٰہِ وَالْیَوْمِ الْاٰخِرِ: ’’ان لوگوں پر کیا آفت آجاتی اگر یہ اللہ اور یومِ آخر پر (صدقِ دل سے) ایمان لے آتے‘‘

             وَاَنْفَقُوْا مِمَّا رَزَقَہُمُ اللّٰہُ: ’’اور خرچ کرتے (کھلے دل کے ساتھ) اس میں سے جو اللہ نے انہیں دیا ہے۔‘‘

              وَکَانَ اللّٰہُ بِہِمْ عَلِیْمًا:’’اور اللہ تعالیٰ ان سے اچھی طرح واقف ہے۔‘‘ 

UP
X
<>