April 27, 2024

قرآن کریم > النساء >surah 4 ayat 38

وَالَّذِينَ يُنفِقُونَ أَمْوَالَهُمْ رِئَاء النَّاسِ وَلاَ يُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَلاَ بِالْيَوْمِ الآخِرِ وَمَن يَكُنِ الشَّيْطَانُ لَهُ قَرِينًا فَسَاء قِرِينًا

اور وہ لوگ جو اپنے مال لوگوں کو دکھانے کیلئے خرچ کرتے ہیں ، اور نہ اﷲ پر ایمان رکھتے ہیں ، نہ روزِ آخرت پر۔ اور شیطان جس کا ساتھی بن جائے تو وہ بدترین ساتھی ہوتا ہے

 آیت 38:   وَالَّذِیْنَ یُنْفِقُوْنَ اَمْوَالَـہُمْ رِءآء النَّاسِ: ’’اور وہ لوگ (بھی اللہ کو ناپسند ہیں) جو اپنے مال خرچ کرتے ہیں لوگوں کو دکھانے کے لیے‘‘

             وَلاَ یُــؤْمِنُوْنَ بِاللّٰہِ وَلاَ بِالْیَوْمِ الْاٰخِرِ: ’’اور وہ حقیقت میں ایمان نہیں رکھتے نہ اللہ پر نہ یومِ آخر پر۔‘‘

             وَمَنْ یَّــکُنِ الشَّیْطٰنُ لَــہ قَرِیْنًا فَسَآء قَرِیْنًا: ’’(ایسے لوگ گویا شیطان کے ساتھی ہیں) اور جس کا ساتھی شیطان ہو جائے تو وہ بہت ہی برا ساتھی  ہے۔‘‘ 

UP
X
<>