April 26, 2024

قرآن کریم > النساء >surah 4 ayat 47

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ أُوتُواْ الْكِتَابَ آمِنُواْ بِمَا نَزَّلْنَا مُصَدِّقًا لِّمَا مَعَكُم مِّن قَبْلِ أَن نَّطْمِسَ وُجُوهًا فَنَرُدَّهَا عَلَى أَدْبَارِهَا أَوْ نَلْعَنَهُمْ كَمَا لَعَنَّا أَصْحَابَ السَّبْتِ وَكَانَ أَمْرُ اللَّهِ مَفْعُولاً

اے اہلِ کتاب! جو (قرآن) ہم نے اب نازل کیا ہے، جو تمہارے پاس پہلے سے موجود کتاب کی تصدیق بھی کرتا ہے، اس پر ایمان لے آؤ، قبل اس کے کہ ہم کچھ چہروں کو مٹا کر انہیں گدی جیسا بنادیں ، یا ان پر ایسی پھٹکار ڈال دیں جیسی پھٹکار ہم نے سبت والوں پر ڈالی تھی۔ اور اﷲ کا حکم ہمیشہ پورا ہو کر رہتا ہے

 آیت 47:    یٰٓـــاَیـُّــہَا الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْـکِتٰبَ اٰمِنُوْا بِمَا نَزَّلْـنَا: ’’اے وہ لوگو جن کو کتاب دی گئی تھی! ایمان لاؤ اُس پر جو ہم نے نازل کیا ہے‘‘

            یہود کی شرارتوں پر لعنت و ملامت کے ساتھ ہی انہیں قرآن کریم پر ایمان کی دعوت بھی دی جا رہی ہے۔

             مُصَدِّقًا لِّمَا مَعَکُمْ: ’’جو اُس کی تصدیق کرتے ہوئے آیا ہے جو تمہارے پاس ہے‘‘

             مِّنْ قَـبْلِ اَنْ نَّطْمِسَ وُجُوْہًا فَنَرُدَّہَا عَلٰٓی اَدْبَارِہَآ: ’’اس سے قبل کہ ہم چہروں کو مٹا ڈالیں‘ پھر ان کو ان کی پیٹھوں کی طرف موڑ دیں‘‘

            یعنی چہرے اس طرح مسخ کر دیے جائیں کہ بالکل سپاٹ ہو جائیں‘ ان پر کوئی نشان باقی نہ رہے اور پھر انہیں پشت کی طرف موڑ دیا جائے کہ چہرہ پیچھے اور گدی سامنے۔ ُ  ّ

             اَوْ نَلْعَنَہُمْ کَمَا لَـعَنَّــآ اَصْحٰبَ السَّبْتِ: ’’یا ہم ان پر بھی اسی طرح لعنت کر دیں جس طرح ہم نے اصحابِ سبت پر لعنت کی تھی۔‘‘

            اصحابِ سبت کے واقعے کی تفصیل سورۃ الاعراف میں آئے گی‘ لیکن اجمالاً یہ واقعہ سورۃ البقرۃ میں آچکاہے۔

             وَکَانَ اَمْرُاللّٰہِ مَفْعُوْلاً: ’’اور اللہ کا حکم تو نافذ ہو کررہنا ہے۔‘‘ 

UP
X
<>