May 2, 2024

قرآن کریم > النساء >surah 4 ayat 53

أَمْ لَهُمْ نَصِيبٌ مِّنَ الْمُلْكِ فَإِذًا لاَّ يُؤْتُونَ النَّاسَ نَقِيرًا 

توکیا ان کو (کائنات کی) بادشاہی کا کچھ حصہ ملا ہوا ہے ؟ اگر ایسا ہوتا تو یہ لوگوں کو گٹھلی کے شگاف کے برابر بھی کچھ نہ دیتے

 آیت 53:   اَمْ لَہُمْ نَصِیْبٌ مِّنَ الْمُلْکِ: ’’کیا ان کا کوئی حصہ ہے اقتدار میں؟‘‘

            انہوں نے یہ جو تقسیم کر لی ہے کہ دنیا میں یہ سب کچھ ہمارے لیے ہے‘ باقی تمام انسان   Goyems اور Gentiles ہیں‘ تو انسانوں میں یہ تقسیم اور تفریق کا اختیار انہیں کس نے دیا ہے؟ کیا ان کا اللہ کی حکومت میں کوئی حصہ ہے؟ زمین و آسمان کی بادشاہی تو اللہ کی ہے‘ مالک الملک اللہ ہے۔ تو کیا ان کو اُس کے پاس سے کوئی اختیار ملا ہوا ہے؟

             فَاِذًا لاَّ یُؤْتُوْنَ النَّاسَ نَقِیْرًا: ’’اگر ایسا کہیں ہوتا تو یہ دوسرے لوگوں کو تل کے برابر بھی کوئی شے دینے کو تیار نہ ہوتے۔‘‘   َ

UP
X
<>