May 17, 2024

قرآن کریم > النساء >surah 4 ayat 72

 وَإِنَّ مِنكُمْ لَمَن لَّيُبَطِّئَنَّ فَإِنْ أَصَابَتْكُم مُّصِيبَةٌ قَالَ قَدْ أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيَّ إِذْ لَمْ أَكُن مَّعَهُمْ شَهِيدًا

اور یقینا تم میں کوئی ایسا بھی ضرور ہو گا جو (جہاد میں جانے سے) سستی دکھائے گا، پھر اگر (جہاد کے دوران) تم پر کوئی مصیبت آجائے تو وہ کہے گا کہ اﷲ نے مجھ پر بڑا انعام کیا کہ میں اِن لوگوں کے ساتھ موجود نہیں تھا

 آیت 72:    وَاِنَّ مِنْکُمْ لَمَنْ لَّــیُـبَطِّئنَّ: ’’اور تم میں سے کچھ لوگ ایسے ہیں جو دیر لگا دیتے ہیں‘‘

            حکم ہو گیا ہے کہ جہاد کے لیے نکلنا ہے‘ فلاں وقت کوچ ہو گا‘ لیکن وہ تیاری میں ڈھیل برت رہے ہیں اور پھر بہانہ بنا دیں گے کہ بس ہم تو تیاری کر ہی رہے تھے اب نکلنے ہی والے تھے۔ اور وہ منتظر رہتے ہیں کہ جنگ کا فیصلہ ہو جائے تو اس وقت ہم کہیں گے کہ ہم بس نکلنے ہی والے تھے کہ یہ فیصلہ ہم کو پہنچ گیا۔

             فَاِنْ اَصَابَتْکُمْ مُّصِیْـبَـۃٌ: ’’پھر اگر تمہیں کوئی مصیبت پیش آ جائے‘ ‘

            اگر جنگ کے لیے نکلنے والے مسلمانوں کو کوئی تکلیف پیش آ جائے‘ کوئی گزند پہنچ جائے‘ وقتی طور پر کوئی ہزیمت ہو جائے۔

             قَالَ قَدْ اَنْعَمَ اللّٰہُ عَلَیَّ اِذْ لَمْ اَکُنْ مَّعَہُمْ شَہِیْدًا: ’’تو وہ کہے گا کہ مجھ پر تو اللہ نے بڑا انعام کیا کہ میں ان کے ساتھ شریک نہیں ہوا۔‘‘ 

UP
X
<>