May 17, 2024

قرآن کریم > النساء >surah 4 ayat 73

وَلَئِنْ أَصَابَكُمْ فَضْلٌ مِّنَ الله لَيَقُولَنَّ كَأَن لَّمْ تَكُن بَيْنَكُمْ وَبَيْنَهُ مَوَدَّةٌ يَا لَيتَنِي كُنتُ مَعَهُمْ فَأَفُوزَ فَوْزًا عَظِيمًا

اور اگر اﷲ کی طرف سے کوئی فضل (یعنی فتح اور مالِ غنیمت) تمہارے ہاتھ آئے تو وہ کہے گا۔ گویا تمہارے اور اس کے درمیان کبھی کوئی دوستی تو تھی ہی نہیں ۔ کہ ’’ کاش میں بھی ان لوگوں کے ساتھ ہوتا تو بہت کچھ میرے بھی ہاتھ لگ جاتا ! ‘‘

 آیت 73:   وَلَئِنْ اَصَابَکُمْ فَضْلٌ مِّنَ اللّٰہِ: ’’اور اگر تمہیں کوئی فضل پہنچ جائے اللہ کی طرف سے‘‘

            یعنی تمہیں فتح ہو جائے اور تم کامرانی کے ساتھ مالِ غنیمت لے کر واپس آؤ۔

             لَــیَـقُوْلَنَّ کَاَنْ لَّـمْ تَـکُنْم بَیْنَـکُمْ وَبَیْـنَـہ مَوَدَّۃٌ: ’’تو اُس وقت وہ پھر (حسرت کے ساتھ) کہے گا‘ جیسے تمہارے اور اس کے درمیان محبت کا کوئی تعلق تھا ہی نہیں‘‘

             یّٰــلَـیْـتَنِیْ کُنْتُ مَعَہُمْ فَـاَفُوْزَ فَوْزًا عَظِیْمًا: ’’اے کاش کہ میں بھی ان کے ساتھ گیا ہوتا تو یہ بڑی کامیابی مجھے بھی حاصل ہو جاتی۔‘‘

            یہ منافقین کا کردار تھا جس کا یہاں نقشہ کھینچ دیا گیا ہے ۔ 

UP
X
<>