May 5, 2024

قرآن کریم > غافر >sorah 40 ayat 12

ذَلِكُم بِأَنَّهُ إِذَا دُعِيَ اللَّهُ وَحْدَهُ كَفَرْتُمْ وَإِن يُشْرَكْ بِهِ تُؤْمِنُوا فَالْحُكْمُ لِلَّهِ الْعَلِيِّ الْكَبِيرِ 

(جواب دیا جائے گا کہ :) ’’ تمہاری یہ حالت اس لئے ہے کہ جب اﷲ کو تنہا پکارا جاتا تھا تو تم انکار کرتے تھے، اور اگر اُس کے ساتھ کسی اور کو شریک ٹھہرایا جاتاتھا تو تم مان لیتے تھے۔ اب تو فیصلہ اﷲ ہی کا ہے جس کی شان بہت اُونچی، جس کی ذات بہت بڑی ہے۔‘‘

آیت ۱۲:   ذٰلِکُمْ بِاَنَّہٗٓ اِذَا دُعِیَ اللّٰہُ وَحْدَہٗ کَفَرْتُمْ:  ’’یہ اس لیے ہے کہ جب اکیلے اللہ کو پکارا جاتا تھاتو تم انکار کرتے تھے۔‘‘

         وَاِنْ یُّشْرَکْ بِہٖ تُؤْمِنُوْا:  ’’اور اگر اس کے ساتھ شرک کیا جاتا تو تم مان لیتے۔‘‘

         فَالْحُکْمُ لِلّٰہِ الْعَلِیِّ الْکَبِیْرِ:  ’’تو اب ُکل اختیار اللہ ہی کے ہاتھ میں ہے جو بہت بلند‘ بہت عظمت والا ہے۔‘‘

UP
X
<>