May 5, 2024

قرآن کریم > غافر >sorah 40 ayat 14

فَادْعُوا اللَّهَ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ وَلَوْ كَرِهَ الْكَافِرُونَ

لہٰذا (اے لوگو !) اﷲ کو اس طرح پکارو کہ تمہاری تابع داری خالص اُسی کیلئے ہو، چاہے کافروں کو کتنا بُرا لگے

آیت ۱۴:   فَادْعُوا اللّٰہَ مُخْلِصِیْنَ لَہُ الدِّیْنَ وَلَوْ کَرِہَ الْکٰفِرُوْنَ:  ’’پس تم پکارو اللہ کو اُسی کے لیے اطاعت کو خالص کرتے ہوئے‘ خواہ یہ کافروں کو کتنا ہی ناگوار ہو۔‘‘

        مُخْلِصِیْنَ لَہُ الدِّیْنَ کے یہ کلمات سورۃ الزمر اور اس سورت کے درمیان مماثلت اور مشابہت کی علامت ہیں۔ دونوں سورتوں میں یہ کلمات بار بار آئے ہیں۔ ظاہر ہے توحید خالص کا عملی مظاہرہ اللہ کے نافرمانوں اور طاغوتی کارندوں کو تو کبھی بھی اچھا نہیں لگے گا۔ وہ تو چاہیں گے کہ ’’اللہ کا حصہ اللہ کو دیا جائے اور قیصر کا حصہ قیصر کو!‘‘ یعنی توحید کا ذکر بھی ہوتا رہے اور کاروبارِ شرک بھی چلتا رہے۔ کبھی کبھارکوئی حکم اللہ کا بھی مان لیا جائے‘ مگر ساتھ ہی ساتھ دوسرے خدائوں اور حاجت روائوں کو بھی خوش رکھا جائے۔ 

UP
X
<>